2 جُمادى الآخرة / November 12

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

پاکستان کے نوجوان کرکٹرز نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔

قومی ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے تین کھلاڑیوں طیب عارف، محمد طحہٰ اور عرفات منہاس نے پہلی اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کی۔

طیب عارف نے 51 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے، محمد طحہٰ نے 105 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے، جبکہ عرفات منہاس نے 72 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کارنامے کے ساتھ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری ٹیم بن گئی جس کے ڈیبیو کرنے والے تین کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل 1992ء میں زمبابوے نے بھارت کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس میچ میں اینڈی فلاور نے 59، گرانٹ فلاور نے 82 اور ڈیو ہاؤٹن نے 121 رنز بنائے تھے۔