0
دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ کام کرنے کی شرط بتا دی
نور میڈیا | شوبز نیوز پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے اپنی خواہش اور شرائط واضح کر دی ہیں۔ دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014ء میں شادی کی تھی۔ دونوں اداکار اپنی شاندار اداکاری کے باعث پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں…
نور میڈیا | شوبز نیوز
پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے اپنی خواہش اور شرائط واضح کر دی ہیں۔
دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014ء میں شادی کی تھی۔ دونوں اداکار اپنی شاندار اداکاری کے باعث پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان دنوں دانش تیمور ڈرامہ ’نشتر‘ میں اداکاری پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ عائزہ خان اپنی آنے والی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں دانش تیمور امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو برنزوک میں منعقدہ فلاحی تقریب ’آور پیپل، آور پاکستان‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی اور فنڈ ریزنگ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
تقریب کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں عائزہ خان کے ساتھ کسی ڈرامے میں دوبارہ کام کرنا چاہیں گے؟ اس پر اداکار نے کہا کہ عائزہ کے ساتھ کام کرنے سے کون انکار کر سکتا ہے، دونوں کو اداکاری سے محبت ہے اور وہ ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
دانش تیمور کے مطابق وہ دونوں ایک مضبوط اور منفرد اسکرپٹ کے منتظر ہیں۔ اگر وہ دوبارہ کسی پروجیکٹ میں ساتھ نظر آئے تو کہانی خاص ہونی چاہیے اور دونوں کے کرداروں کو متوازن اور یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔














