1 جُمادى الآخرة / November 11

نور میڈیا | عدالتی خبریں

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف رکاوٹیں ہٹانے کے مقدمے میں ٹرائل سے متعلق دائر اپیلیں غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں یہ اپیلیں اب غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔

عدالت کے مطابق درخواستیں قابلِ سماعت ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کرے گی۔