0
پاکستان نے دسمبر اور جنوری کے لیے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں
نور میڈیا | کاروباری خبریں پاکستان نے دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے موصول ہونے والی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دونوں مہینوں کے لیے دو اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، جن کے…
نور میڈیا | کاروباری خبریں
پاکستان نے دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے موصول ہونے والی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دونوں مہینوں کے لیے دو اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، جن کے لیے مجموعی طور پر تین بولیاں موصول ہوئیں۔
دستاویزات کے مطابق دسمبر میں ایل این جی کارگو کی ترسیل کے لیے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) 27.27 سے 31 ڈالر تک کی بولیاں موصول ہوئیں، جبکہ جنوری کے کارگو کے لیے صرف ایک بولی 27.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی تھی۔
دسمبر کے کارگو کے لیے 24 ارب 43 کروڑ سے 27 ارب 77 کروڑ روپے تک قیمت طلب کی گئی، جبکہ جنوری کے کارگو کی بولی تقریباً 24 ارب 28 کروڑ روپے تھی۔
مہنگی بولیاں مسترد کیے جانے کے بعد ایل این جی کی آئندہ خریداری اور سپلائی سے متعلق صورتحال اہمیت اختیار کر گئی ہے














