1 جُمادى الآخرة / November 11

نور میڈیا | سیاسی خبریں

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے حالات سخت جبکہ بشریٰ بی بی کے لیے کچھ ریلیف کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات بتدریج عمران خان کو الگ تھلگ کرنے کی سمت بڑھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکومتی رہنما طارق فضل چوہدری نے سلمان صفدر کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکیل ہونے کے باوجود آج میڈیکل اسپیشلسٹ کا کردار ادا کر رہے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی جہاں بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی بہنوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔

ادھر بین الاقوامی امور کے ماہر کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے میں واضح تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔