24 جُمادى الأولى / November 04

نور میڈیا | کاروباری خبریں

ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 139 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 35 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار تھی۔