18 جُمادى الأولى / October 29

نور میڈیا | بین الاقوامی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت دینے کی تردید کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کا حکم نہیں دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس کا ایران سے رابطہ طبی سامان کی فراہمی سے متعلق تھا۔ ان کے مطابق ایران کو طبی سامان کی ضرورت ہے اور یہ سامان بیمار افراد کی مدد کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

خط کے ذریعے مذاکرات کی کوشش کا دعویٰ

اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے حکام اور معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ جے ڈی وینس نے ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کو خط بھیجا، جس کا مقصد امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرنا تھا۔

تاہم ٹرمپ کے تازہ بیان نے مذاکرات سے متعلق اس دعوے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔