27 رَبيع الأوّل / September 09

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے علاقائی معاملات پر سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ آر فور وزرائے خارجہ کے فورم کے ذریعے بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔