27 رَبيع الأوّل / September 09

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی کارروائیوں کے دوران اب تک 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے، جس کے دوران 6 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔