21 صَفَر / August 04

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیراستعمال ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد دیگر دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، تاہم ان کی حتمی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں