24 ذوالحجة / June 20

بھارتی ایئرلائن کی ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز فنی خرابی کے شبے پر واپس اتار لی گئی

بھارت کی سرکاری ایئرلائن کی ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے شبے کے باعث واپسی پر مجبور ہونا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز کے پائلٹ نے دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کا خدشہ ظاہر کیا، جس کے بعد حفاظتی تدابیر کے تحت طیارے کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ واپس اتار لیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 افراد میں سے 240 ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

حادثے کا شکار طیارہ لندن کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم اڑان کے کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 افراد سوار تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور سات پرتگالی مسافر موجود تھے جبکہ جہاز میں 11 بچے بھی سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے گرنے سے ہاسٹل میں موجود تین ڈاکٹر ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے