67
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدرآصف زرداری نے بھی ایرانی صدر کی حادثے میں وفات پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر…
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صدرآصف زرداری نے بھی ایرانی صدر کی حادثے میں وفات پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ابراہیم رئیسی کی موت پر اظہار تعزیت پیش کیا۔
انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد ہم پُر امید تھے کہ کوئی اچھی خبر موصول ہوگی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا، جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے افسردہ ہیں۔
انہوں نے دعا گو ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قوم کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔