0
پاک بھارت میچز میں کھلاڑیوں کے رویے پر ہربھجن سنگھ تشویش میں مبتلا
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب رویے اور میچ کے بعد ردعمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملات حد…
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب رویے اور میچ کے بعد ردعمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملات حد سے بڑھ رہے ہیں اور اب آئی سی سی کو آگے آکر اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق حالیہ واقعات میں جو کچھ ہوا، وہ درست نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں میں نوک جھوک اور جوش و خروش فطری بات ہے، لیکن اسے کھیل کی حدود میں رہنا چاہیے۔ مقابلے میں اتنی ہی گرما گرمی ہونی چاہیے جو کھیل کے لیے مناسب ہو، نہ کہ ایسا رویہ اختیار کیا جائے جس پر بعد میں شرمندگی محسوس ہو۔
ہربھجن سنگھ نے خاص طور پر ہرشت رانا کے رویے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ ایسے واقعات نوجوان نسل کے لیے اچھی مثال قائم نہیں کرتے۔
انہوں نے زور دیا کہ کھلاڑی میدان میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کریں، لیکن میچ کے بعد غیر مناسب ردعمل سے گریز کریں۔














