15 جُمادى الآخرة / November 25

نور میڈیا | عالمی خبریں

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں فضائی دفاعی نظام نے 4 ڈرونز کو مار گرا کر حملے ناکام بنا دیے، جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی اتحادی فوج کے مطابق راس تنورہ کے علاقے میں ڈرونز کو تباہ کیا گیا، جس کے بعد ان کا ملبہ مختلف مقامات پر گرا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے متعلقہ علاقے کے لیے انخلا کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔

دوسری جانب، ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ٹاور پر حوثیوں کے حملے میں 11 افراد زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں 2 سعودی، 2 بھارتی، 3 نیپالی اور 4 مصری شہری شامل ہیں