118
راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند؛ رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے بہاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جبکہ انتظامیہ نے موسمی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60 ملی میٹر، بوکرہ میں 31، شمس آباد اور پیر ودھائی میں 25،…
راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے بہاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جبکہ انتظامیہ نے موسمی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60 ملی میٹر، بوکرہ میں 31، شمس آباد اور پیر ودھائی میں 25، نیو کٹاریاں میں 21 جبکہ گوالمنڈی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق شدید بارش کے بعد نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی سمیت راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات ہے، جبکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی عملہ بھی مختلف مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








