118
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلی سوران میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کی گئی۔ دہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر مبینہ طور پر دہشتگردی کی کارروائی کے لیے جا رہے…
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلی سوران میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کی گئی۔ دہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر مبینہ طور پر دہشتگردی کی کارروائی کے لیے جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی قبضے میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد مبینہ طور پر لوٹ مار، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی اطلاعات ہیں۔








