12 رَبيع الأوّل / August 25

ریاض: سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 افراد نے عمرہ ادا کیا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق ان میں اندرونِ ملک سے عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی تعداد 95 لاکھ رہی، جبکہ مجموعی تعداد میں مرد زائرین کا تناسب 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی معتمرین کی تعداد مجموعی عمرہ زائرین کا 28.9 فیصد رہی۔

سعودی حکام کے مطابق عمرہ سیزن کے دوران زائرین کی سہولت اور انتظامات کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق نئے عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہوگی۔

حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ ویزا اور سعودی عرب میں داخلے سے متعلق مقررہ تاریخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفری انتظامات مکمل کریں۔