119
این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور 5 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی، جبکہ 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے…
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور 5 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی، جبکہ 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے سلسلے میں 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جاچکے ہیں، جس کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ این اے 168 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر اب ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔








