119
47 سالہ پابندیوں کے بعد امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی دباؤ اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے…
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی دباؤ اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ 47 سال کی پابندیوں کے بعد امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ لڑی۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں امریکا کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا اپنے مقاصد حاصل نہ کرسکا، جس کے بعد اب ایک بار پھر ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے نئی پابندیوں کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کے باوجود ایران کے خلاف امریکی پالیسی اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکی۔
امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں اور تہران کے ردعمل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔








