118
ایران پر امریکی دباؤ مزید سخت، واشنگٹن کی سخت ترین پابندیوں کی دھمکی
واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا، جبکہ نئی پابندیوں کی مزید تفصیلات آئندہ ہفتے سامنے لائی…
واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا، جبکہ نئی پابندیوں کی مزید تفصیلات آئندہ ہفتے سامنے لائی جائیں گی۔
اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کا مقصد ایران کے خلاف کسی نئی بڑی فوجی کارروائی کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ کا یہ بیان ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ’اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ جو بھی ملک ایران کو کسی بھی قسم کی معاشی یا مالی مدد فراہم کرے گا، اسے بھی سنگین اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایران پر پابندیوں اور دیگر معاشی اقدامات کے ذریعے دباؤ بڑھائے گا۔ ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کا مقصد ایران پر اثرانداز ہونا اور بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کے معاشی اقدامات ایران میں اثر انداز ہوں گے اور حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔








