12 جُمادى الأولى / November 15

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں چینی قونصل خانے پہنچے جہاں چین کے قونصل جنرل نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران  وزیرداخلہ نےچینی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا