1
ایران کی امریکا کو جوہری معاہدے کی نئی تجاویز، 7 سخت شرائط سامنے آگئیں
نور میڈیا | عالمی خبریں ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے سے متعلق 7 شرائط پر مشتمل نئی تجاویز بھیج دی ہیں، جن کا مقصد جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ایران کی 7 اہم شرائط جنگ کا مکمل خاتمہ: ایران، لبنان اور دیگر محاذوں…
نور میڈیا | عالمی خبریں
ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے سے متعلق 7 شرائط پر مشتمل نئی تجاویز بھیج دی ہیں، جن کا مقصد جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ایران کی 7 اہم شرائط
-
جنگ کا مکمل خاتمہ: ایران، لبنان اور دیگر محاذوں پر جاری جنگی کارروائیاں بند کی جائیں۔
-
امریکی بحری ناکہ بندی ختم: ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری پابندیاں ختم کی جائیں۔
-
اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ: ایران پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں۔
-
منجمد اثاثوں کی بحالی: بیرونِ ملک منجمد ایرانی مالی اثاثے بحال کیے جائیں۔
-
امریکی فوج میں کمی: مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کم کی جائے۔
-
نقصانات کا معاوضہ: جنگ کے دوران ایران کو ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے۔
-
ایران پر حملوں کا خاتمہ: ایرانی سرزمین پر امریکی حملے مکمل طور پر بند کیے جائیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ تجاویز قطر کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی ہیں اور امریکی حکام ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم، واشنگٹن کی جانب سے ان شرائط کو قبول کرنے یا تجاویز کی منظوری کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔














