25 جُمادى الأولى / November 05

نور میڈیا | عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی نمایاں کامیابی کے بعد پوپ لیو چہاردہم نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔

ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ سیاسی نظام کا بنیادی مقصد اجتماعی مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے اور حکومتی اختیارات کو پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی فیصلے کسی ایک فرد یا گروہ کے مفادات کے بجائے پورے معاشرے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہئیں۔

پوپ لیو نے اپنے خطاب میں کسی امریکی سیاسی جماعت کی براہِ راست حمایت یا مخالفت نہیں کی۔ ان کا یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات کے ایک روز بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ لیو چہاردہم نے الینوائے میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا