25 جُمادى الأولى / November 05

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

ساف فٹبال چیمپیئن شپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جہاں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کے ساتھ کھیل کے جذبے اور اسپورٹس مین شپ پر بھی توجہ مرکوز ہے۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان نیتھن روڈریگیز نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ سے پہلے اور بعد میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے۔

بھارتی کوچ نوشاد موسیٰ نے بھی مثبت رویے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے بھی لگائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے کپتان عالمگیر غازی کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ ساف فٹبال ہے، اسی لیے فٹبال کو خوبصورت کھیل کہا جاتا ہے۔

میچ دوپہر 2:30 بجے براہِ راست نشر کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔