25 جُمادى الأولى / November 05

نور میڈیا | کرائم نیوز

کراچی کی سندھی مسلم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان شہری سے 7 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق وہ فوڈ واک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان وہاں پہنچے۔ پیچھے بیٹھے ملزم نے موبائل فون چھینا اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واردات 4 نومبر کی رات تقریباً ایک بجے پیش آئی۔ واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی اطلاع دی تھی۔

پولیس نے جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔