0
اداکارہ ایمن سلیم کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کراچی: سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔ ایمن سلیم نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا اور پارٹی میں شمولیت کی وجوہات بھی…
کراچی: سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔
ایمن سلیم نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا اور پارٹی میں شمولیت کی وجوہات بھی بیان کیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ وہ بے نظیر بھٹو کی بڑی مداح رہی ہیں، جنہوں نے انہیں کم عمری میں یہ سکھایا کہ لڑکیوں کے خواب محدود نہیں ہونے چاہئیں اور خوابوں کی کوئی جنس نہیں ہوتی۔
ایمن سلیم نے کہا کہ سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد محض سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا نہیں بلکہ اپنے عوام سے ایک وعدہ کرنا ہے۔ وہ اپنے ملک اور لوگوں کی دل سے، بلا غرض خدمت کرنا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں ملنے والے پلیٹ فارم کو استعمال کریں گی۔
اس موقع پر اداکارہ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینئر رہنما فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ایمن سلیم کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔










