0
ملائکہ اروڑا کی سیاہ عبائے میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سیاہ عبائے میں ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کی زیارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ سے قبل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں سیاہ عبائے میں مسجد کا دورہ کرتے ہوئے…
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سیاہ عبائے میں ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کی زیارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ سے قبل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں سیاہ عبائے میں مسجد کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملائکہ اروڑا نے اس ویڈیو کے پسِ منظر میں معروف نعتیہ کلام ’’فاصلوں کو تکلّف‘‘ کا انتخاب کیا، جس کے باعث ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
نور میڈیا | شوبز کی تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔










