14 جُمادى الآخرة / December 05

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے۔

نور میڈیا کے مطابق سانگھڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑکے عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان الیکشن ہو رہا ہے، شیر اور تیر کے درمیان الیکشن ہو رہا ہے، میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، شیر گھر میں چھپ کر کہتا ہے کہ کوئی اس کا شکار کرے، 8 فروری کو شیر کا شکار کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے بھاری اکثریت چاہیے، مجھے جتنی طاقت ملے گی اتنا ہی میں آپ کا کام کرسکوں گا، میں سندھ کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں،

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

Tags