118
مریم نواز وعدہ پورا کریں ورنہ 29 مٸی کو صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر دفاتر کے باہر اور لاہور میں صوباٸی اسمبلی کے سامنے احتجاج ہو گا
راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی)ایپکا رہنماوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز ایپکا و اگیگا ملازمین نماٸندوں سے کیا گیا وعدہ پورا کریں ورنہ 29 مٸی کو صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر دفاتر کے باہر اور لاہور میں صوباٸی اسمبلی کے سامنے احتجاج ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری…
راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی)ایپکا رہنماوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز ایپکا و اگیگا ملازمین نماٸندوں سے کیا گیا وعدہ پورا کریں ورنہ 29 مٸی کو صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر دفاتر کے باہر اور لاہور میں صوباٸی اسمبلی کے سامنے احتجاج ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی ان خیالات کا اظہار چوہدری ریاض ایپکا محکمہ زراعت، راجہ آفتاب محکمہ تعلیم، راجہ مہربان محکمہ صحت نے چوہدری مبشر ڈویژنل صدر ایپکا راولپنڈی کی قیادت میں مختلف محکمہ جات میں لیو انکشمنٹ کی ترمیم کی واپسی، ہاوس رینٹ، کنوینس و مڈیکل الاٶنسز میں 200 فیصد اضافہ اور پنشن اصلاحات و تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران گفتگو میں کیا ایپکا کے دیگر عہدیداران ملک ثاقب عدنان،ملک مقصود، ملک خالد، مرزا ہمایوں، امیر محمد ، سید نوازالحسن، فدا نقوی ذوالفقارعلی اور زراعت سے صوفی بشیر، ملک ارشد اور ملک آصف سائل کنزرویشن ودیگر نے احتجاج کو کامیاب بنانے میں اہم کرداراداکیا اور ایپکا کی کال پر ہر قربانی دینے کا اعلان کیا بعدازاں ڈائریکٹر ساٸل کنزرویشن راولپنڈی سے ملازمین و کلرکوں کی ترقیوں کے بارے ملاقات کی اور ترقیوں کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے جلد آرڈر جارہی کرنے کا وعدہ کیا۔








