22 جُمادى الأولى / November 13

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی ہے۔ انہیں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ تاہم، تنویر الیاس نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی تھی اور اس کے نتیجے میں ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

اپریل 2023 میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے انہیں توہین عدالت کے الزام میں نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس نے اس فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

اس دوران، انہوں نے اپنی غیر مشروط معافی کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔

Tags