119
کراچی میں پی ٹی آئی کا شاہراہ قائدین جلسہ منسوخ، سڑکیں کھول دی گئیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی کی شاہراہ قائدین پر اتوار کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باعث جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ جلسے کے پیش نظر گزشتہ رات ایم 9 موٹر وے، سہراب گوٹھ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ قائدین اور راشد منہاس روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں قائم کی گئی…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی کی شاہراہ قائدین پر اتوار کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باعث جلسہ منسوخ کردیا گیا۔
جلسے کے پیش نظر گزشتہ رات ایم 9 موٹر وے، سہراب گوٹھ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ قائدین اور راشد منہاس روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں قائم کی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور ٹریفک بحال ہوگئی۔
اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، تاہم پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کے موقع پر بھی سڑکوں پر کنٹینرز لگائے جاتے ہیں، تاہم یہ کنٹینرز سیاسی کارکنوں کا راستہ نہیں روک سکتے۔








