119
کراچی کی متعدد اہم سڑکوں پر ٹریفک بحال، رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
کراچی میں گزشتہ رات بند کی گئی متعدد اہم سڑکوں پر ٹریفک بحال کردی گئی، جبکہ مختلف مقامات سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایم 9 موٹر وے، سہراب گوٹھ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہِ قائدین اور راشد منہاس روڈ سے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد ٹریفک…
کراچی میں گزشتہ رات بند کی گئی متعدد اہم سڑکوں پر ٹریفک بحال کردی گئی، جبکہ مختلف مقامات سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایم 9 موٹر وے، سہراب گوٹھ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہِ قائدین اور راشد منہاس روڈ سے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔
تاہم ایم اے جناح روڈ اور صدر میں پارکنگ پلازا کے قریب سڑک سے کنٹینرز مکمل طور پر نہ ہٹائے جانے کے باعث ٹریفک کی روانی تاحال متاثر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شاہراہِ قائدین پر جلسے کی اجازت نہیں ملی تھی، جس کے باعث جلسہ منسوخ کردیا گیا تھا۔








