119
حماد اظہر کی لاہور پولیس نے باقاعدہ گرفتاری ظاہر کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی لاہور پولیس نے باقاعدہ گرفتاری ظاہر کردی۔ پولیس ترجمان کے مطابق حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے اور گزشتہ 3 سال سے روپوش تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی لاہور پولیس نے باقاعدہ گرفتاری ظاہر کردی۔
پولیس ترجمان کے مطابق حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے اور گزشتہ 3 سال سے روپوش تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ انہیں عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لے کر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔








