22 رَبيع الأوّل / September 04

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں شہری سے مبینہ ناروا سلوک اور تشدد کے معاملے پر پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 30 اگست کو شہری کے ساتھ پولیس اہلکار کے ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس کے بعد واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل احتشام کو چارج شیٹ جاری کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس کے بعد سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے کانسٹیبل احتشام کو محکمہ پولیس سے ڈس مس کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے غیر قانونی یا غیر مناسب رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔