118
پاکستان میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار والے 8 سے 9 فاسٹ بولرز موجود ہیں: احمد دانیال
پاکستانی فاسٹ بولر احمد دانیال نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اس وقت 8 سے 9 ایسے نوجوان فاسٹ بولرز موجود ہیں جو مسلسل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی…
پاکستانی فاسٹ بولر احمد دانیال نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اس وقت 8 سے 9 ایسے نوجوان فاسٹ بولرز موجود ہیں جو مسلسل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سخت موسم کے باوجود ٹریننگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم شدید گرم اور حبس زدہ ہے، اس لیے ٹریننگ کے دوران خصوصی احتیاط کی جا رہی ہے، تاہم اس سخت تربیت سے آنے والے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو مکمل فٹ ہونے میں مدد ملے گی۔
احمد دانیال کی بولنگ رفتار کتنی ہے؟
فاسٹ بولر نے بتایا کہ انہوں نے 149.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کا آغاز کیا تھا، جبکہ اس وقت ان کی اوسط رفتار تقریباً 145 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
احمد دانیال کے مطابق ابتدا میں لائن اور لینتھ کا مسئلہ تھا، جس پر اب کافی کام کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولنگ کا خلا جلد ختم ہوگا: احمد دانیال
احمد دانیال نے کہا کہ پاکستان میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی کمی کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 8 سے 9 نوجوان فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے بولنگ








