118
ویمنز ایشیا کپ سے پہلے کرکٹرز کی ڈانس پرفارمنس نے رنگ جما دیے
ویمنز ایشیا کپ کے آغاز سے قبل فوٹو سیشن کے دوران مختلف ٹیموں کی کرکٹرز نے ڈانس اور منفرد انداز سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ ایشیاء کپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کے فوٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں ویمنز کرکٹرز نے مختلف انداز اپناتے ہوئے دلچسپ پرفارمنس پیش کی۔ اس موقع پر…
ویمنز ایشیا کپ کے آغاز سے قبل فوٹو سیشن کے دوران مختلف ٹیموں کی کرکٹرز نے ڈانس اور منفرد انداز سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
ایشیاء کپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کے فوٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں ویمنز کرکٹرز نے مختلف انداز اپناتے ہوئے دلچسپ پرفارمنس پیش کی۔
اس موقع پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی فوٹو سیشن میں شرکت کی، جبکہ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کی کھلاڑیوں نے مختلف دھنوں پر ڈانس کیا۔
کرکٹرز کی اس منفرد پرفارمنس نے فوٹو سیشن کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا، جبکہ ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔








