118
خواتین کو ہراسانی سے پاک محفوظ ماحول دینا حکومت کی ترجیح ہے: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو محفوظ، باوقار اور ہراسانی سے پاک کام کا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہراسانی کے خلاف مؤثر شکایتی نظام خواتین کو بروقت انصاف…
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو محفوظ، باوقار اور ہراسانی سے پاک کام کا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہراسانی کے خلاف مؤثر شکایتی نظام خواتین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوسپا کا جدید شکایات کے انتظام کا نظام شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیرِ قانون کے مطابق فوسپا ایپ کے ذریعے خواتین ہراسانی سے متعلق شکایات آسانی سے درج کرا سکیں گی، جبکہ شکایت پر ہونے والی پیش رفت سے باخبر رہنے میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جدید اور مؤثر شکایتی نظام کے ذریعے خواتین کو ہراسانی کے خلاف بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے لیے کام کی جگہوں پر ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ تحفظ، عزت اور وقار کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔








