118
نیپال میں تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 469 تک پہنچ گئیں
نیپال کے سرحدی علاقے میں شدید سیلاب اور تبت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 469 ہو گئی ہے، جبکہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ نیپالی حکام کے مطابق قدرتی آفت کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی…
نیپال کے سرحدی علاقے میں شدید سیلاب اور تبت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 469 ہو گئی ہے، جبکہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام کے مطابق قدرتی آفت کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی کی جا رہی ہیں۔
نیپالی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے فی الحال کسی دوسرے ملک کی مدد کی ضرورت نہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے مدد کی پیشکش ایک فطری عمل ہے، تاہم اس وقت نیپال اپنی امدادی کارروائیاں خود انجام دینے کی پوزیشن میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیپال کی سیکیورٹی ایجنسیاں متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب جبکہ تبت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے بعد تقریباً 1400 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
حکام کے مطابق نیپال اور پڑوسی چینی خطے تبت میں اب بھی تقریباً 900 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
قدرتی آفت کے باعث کئی علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔








