119
ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک بار پھر امریکی حملے کی دھمکی، ٹرمپ کا اہم بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو ہدف بنا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے، جہاں انتہائی محفوظ سرنگوں پر مشتمل…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو ہدف بنا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے، جہاں انتہائی محفوظ سرنگوں پر مشتمل دو کمپلیکس موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک تجویز پیش کریں گے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے دوران امریکی دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق خبریں دینے والے میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اس قدر ہتھیار موجود ہیں کہ انہیں کبھی بھی مکمل طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد خطے میں کشیدگی اور ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے حوالے سے ایک بار پھر خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔








