119
ٹرمپ اور اماراتی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے میں جاری صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات…
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے میں جاری صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد اور مصری صدر کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور خطے میں سیکیورٹی و استحکام کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
رہنماؤں کے درمیان ہونے والے یہ رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔








