119
بنوں میں گھر پر فائرنگ، 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق
بنوں کے علاقے خنی کلہ میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس کے تحت ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے…
بنوں کے علاقے خنی کلہ میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس کے تحت ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔








