98
عراق، اربیل میں 2 مقامات پر راکٹ حملے، داعش کے دہشتگرد ہلاک
عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پر ایرانی پاسداران نے میزائلوں سے حملے کیے ہیں جن میں ایک مقام پر داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کردستان کے علاقے اربیل میں ہلاک داعش کے دہشتگرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے۔…
عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پر ایرانی پاسداران نے میزائلوں سے حملے کیے ہیں جن میں ایک مقام پر داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کردستان کے علاقے اربیل میں ہلاک داعش کے دہشتگرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے۔
جنوری میں کرمان میں 2 خودکش حملوں سے 103 افراد جاں بحق اور ڈھائی سو زخمی ہوئے تھے، ایران نے واقعہ میں داعش کو ملوث قرار دیا تھا۔
پاسداران نے کردستان ہی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا ہیڈکوارٹر بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ موساد کا دفتر مشرق وسطی بالخصوص ایران میں حملوں کی سازش کرتا تھا۔