13 مُحَرَّم / July 08

بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی بھارت کی وہ پہلی شوبز شخصیت بن گئیں، جن کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی آفیشل کاپی متعارف کرادی گئی۔

سنی لیونی کی ہم شکل اے آئی روبوٹ کی کاپی بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، جس نے متعدد اسپورٹس شخصیات سمیت کاروباری اور سوشل میڈیا شخصیات کی کاپیاں بھی متعارف کرا رکھی ہیں۔

تاہم سنی لیونی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بولی وڈ کی پہلی شخصیت بن گئیں، جن کی آفیشل اے آئی کاپی متعارف کرادی گئی۔

سنی لیونی کی آفیشل کاپی دکھنے میں ہوبہو اداکارہ کی طرح ہے، تاہم اس کی آواز کچھ مختلف ہے، جس سے فوری اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ مصنوعی ہے، تاہم اسے دیکھ کر کوئی بھی یہ پہچان نہیں پائے گا کہ وہ حقیقی انسان ہیں یا اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا روبوٹک چیٹ بوٹ ہیں۔

Tags