24 رَبيع الأوّل / September 06

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج نجی دورے پر لندن پہنچیں گی، جہاں وہ تقریباً 3 روز قیام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے لندن دورے کا مقصد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت ہے۔ دورے کے دوران وہ زیادہ وقت اہلِ خانہ کے ساتھ گزاریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب لندن میں ایون فیلڈ رہائش گاہ پر قیام کریں گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز سنگاپور روانہ ہوئے تھے، تاہم ان کی اگلی منزل کے حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ان دنوں نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں۔