119
چنیوٹ میں خاتون کے قتل کے بعد تین بچوں کی لاشیں برآمد
چنیوٹ میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر خاتون کے قتل کے بعد اس کے تین بچوں کے قتل کا بھی انکشاف ہوا ہے، جن کی لاشیں مشتبہ مقام کی کھدائی کے دوران برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر چنیوٹ کی حدود چک نمبر 126 نیکوکارا میں 30 اگست کو پیش آیا، جہاں…
چنیوٹ میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر خاتون کے قتل کے بعد اس کے تین بچوں کے قتل کا بھی انکشاف ہوا ہے، جن کی لاشیں مشتبہ مقام کی کھدائی کے دوران برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر چنیوٹ کی حدود چک نمبر 126 نیکوکارا میں 30 اگست کو پیش آیا، جہاں خاتون کے قتل اور بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مغوی بچوں کی تلاش جاری تھی۔
پولیس کے مطابق مقامی قبرستان کے قریب بچوں کی چادر کی نشاندہی پر ایک مقام پر کھدائی کی گئی، جہاں سے تینوں مغوی بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت 7 سالہ علی نواز، 8 سالہ ام النبی اور 2 سالہ صباء زہرا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے تینوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد مقتولہ کے دیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر سمیت مزید تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔








