118
حنیف عباسی کا دعویٰ، ’بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے‘
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے صرف 2 سے 3 ممالک دشمن ہیں، جبکہ بھارت ان میں سرِفہرست ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ممالک میں بھارت، اسرائیل اور افغانستان شامل ہیں، جبکہ باقی ممالک پاکستان…
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے صرف 2 سے 3 ممالک دشمن ہیں، جبکہ بھارت ان میں سرِفہرست ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ممالک میں بھارت، اسرائیل اور افغانستان شامل ہیں، جبکہ باقی ممالک پاکستان کے دشمن نہیں ہیں۔
حنیف عباسی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ان کے لیے قابلِ احترام ہیں اور وہ انہیں کہیں گے کہ غصے میں کیے گئے فیصلے بعض اوقات غلط ثابت ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاست میں سیاسی مخالفت کو وہ برداشت کرتے ہیں، تاہم ذاتی مخالفت کو قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں ماضی میں استعمال کیے گئے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ الفاظ سن کر ان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اگر سیاسی مخالفت کی جاتی تو یہ قابلِ فہم بات تھی، لیکن کسی کی ذات کو نشانہ بنانا اور اس پر کیچڑ اچھالنا مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، تاہم ذاتی معاملات میں احترام اور شائستگی کو برقرار رکھنا چاہیے۔








