118
شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بیٹے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نواسے آلیار کی دوسری سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ننھے آلیار کی سالگرہ کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی اور کیک کاٹنے کی تقریب کو یادگار…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بیٹے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نواسے آلیار کی دوسری سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ننھے آلیار کی سالگرہ کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی اور کیک کاٹنے کی تقریب کو یادگار بنایا۔
سالگرہ کے موقع پر شاہین آفریدی بیٹے آلیار کے ساتھ کھیلتے اور وقت گزارتے نظر آئے، جبکہ انہوں نے ننھے بیٹے کی فیس پینٹنگ بھی کی۔
شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 2 سال قبل آلیار نے ان کی دنیا کو روشن کیا اور اسے مزید خوبصورت بنا دیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی بھی تقریب میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ننھے آلیار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دو سال خوشیوں، محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہے۔
شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی جانب سے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا گیا، جبکہ تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔








