98
خطہ پوٹھوہار کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا چینل وائس آف پنجاب کی راولپنڈی پریس کلب میں تقریب
راولپنڈی (وقارترین )خطہ پوٹھوہار کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا چینل وائس آف پنجاب کی راولپنڈی پریس کلب میں تقریب چینل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر وائس آف پنجاب کی جانب سے ایواڈ سرمنی کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق وائس آف پنجاب ڈیجیٹل میڈیا چینل کہ دو سال مکمل ہونے کے موقع…
راولپنڈی (وقارترین )خطہ پوٹھوہار کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا چینل وائس آف پنجاب کی راولپنڈی پریس کلب میں تقریب
چینل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر وائس آف پنجاب کی جانب سے ایواڈ سرمنی کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق وائس آف پنجاب ڈیجیٹل میڈیا چینل کہ دو سال مکمل ہونے کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں نظامت کے فرائض مینجنگ ڈائریکٹر وائس آف پنجاب چوہدری احتشام نواز اور ڈائریکٹر وائس آف پنجاب ڈاکٹر صبا فردوس ستی نے ادا کیے ۔
تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد میں کام کرنے والی تمام فلاحی تنظیمیں، سوشل میڈیا کے تمام بڑے چینلز ،نامور صحافیوں، معروف سیاست دانوں ، نامور شعرا اور وکلاء نے شرکت کی۔
تقریب میں ملک بھر سے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے لوگوں کو شیلڈز و سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا تقریب میں ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔شرکاء میں عبداللہ گل (چیف گیسٹ),نادر الترک (فلسطین ایمبیسڈر ,چیف گیسٹ )،غلام سرور خان، کرنل اجمل خان ،سیمابیہ طاہر ستی طیبہ ابرہیم،قاضی قمر الدین چشتی ،قاضی اسامہ ،ماسٹر عباس اور رائے یاسر علی نے بحثیت اسپیشل گیسٹ شرکت کی ۔ چئیرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر ملک سیالوی نے بحثیت گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔
تمام شرکاء نے وائس آف پنجاب کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی نامور پنجابی شاعر قاضی شاہزیب اور ماریہ نقوی نے اپنی شاعری سے تقریب کو چار چاند لگائے فواد الم اور عروہ عمران نے خوبصورت آواز سے محفل کو سجایا پنجاب کی ثقافت کا عملی نمونہ اقرا سمارٹ سکول کے بچوں نے ٹیبلو کی صورت میں پیش کیا ۔
ایونٹ کے آرگنائزر میں فاؤنڈر اینڈ سی ای او وائس آف پنجاب ملک ذوالقدر عباس ،مینیجنگ ڈائریکٹر چوہدری احتشام نواز ،ڈائریکٹر ڈاکٹر صبا فردوس ستی اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ملک نظام اعوان تھے۔ ایونٹ کی مینجمنٹ ٹیم میں قاسم علی ،عمر اعوان ،احمر علی ،سیف عباسی ،محسن شاہزیب ،انزہ فاروق ،طوبہ عزیز ،انس راٹھور اور محمد علی قابل فہرست تھے ۔
ایونٹ کے اختتام پر فاؤنڈر اینڈ سی ای او وائس آف پنجاب ملک ذوالقدر عباس کا کہنا تھا کے ملک کی فلاح کے لیے ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی ملک کی بہتری کے لیے اپنے حصے کا دیا جلاتے رہیں گے