119
سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان
سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں اسکول سے باہر بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل…
سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں اسکول سے باہر بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ سیلاب کے باعث صوبے کے تقریباً 20 ہزار اسکولوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا، جبکہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں تعلیم کے شعبے پر کم اخراجات کیے جاتے ہیں۔
سردار شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے ذریعے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو کم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، تاہم مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ان تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ اور اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔








