25 رَبيع الأوّل / September 07

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت میں کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تیل کی قیمتوں سے متعلق کیس کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عوامی مفاد سے متعلق اس معاملے کی جلد سماعت کی جائے۔